آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چئیرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے

چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چئیرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ علی الصبح قذافی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کا جائِزہ لینے کے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔ محسن نقوی کی آج بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا


آئی سی سی بورڈ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بات ہوگی۔ بورڈ سربراہ اب تک ہونے والی پیش رفت پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔

آئی سی سی اجلاس انیس اکتوبر سے جاری ہے، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے ہی مختلف میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کے لےموجود ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا

آج آخری روز ہونےوالا بورڈ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونےوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالےسے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پی سی بی سربراہ قذافی اسٹیڈیم ، نیشنل بنک کراچی اور پنڈی میں رنیووشن کاموں پر اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرچکےہیں۔بورڈ ممبران نے چیمپئِنزٹرافی کا بجٹ بھی منظور کررکھاہے۔
Load Next Story