- 26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلی بلوچستان
- اردو یونیورسٹی؛ تنخواہوں میں عدم اضافے پر حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر
- کے پی میں سیکیوٹی صورتحال؛ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت سے چھ سوالات کے جوابات طلب کرلیے
- کراچی کی جیل سے اغوا و زیادتی کا ملزم فرار
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
- مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار
- پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ
- مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟
- چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع
- عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر
- اژدھے کے ساتھ کھیلنے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل
- ترکیہ میں فوجی بغاوت کروانے والے فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے
- حماس کے حملے میں بچنے والی اسرائیلی لڑکی کی خودکشی، اسرائیلی ریاست ذمہ دار قرار
- 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
- کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان
- لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ
- سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج
- صدر مملکت کی منظوری سے 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
- بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش
ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کا ایک دوسرے پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کا الزام
کراچی: کچے میں ڈاکوؤں کی سرپرستی پر پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی۔
گھوٹکی کے ایس ایچ او شکور لاکھو کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمان پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کے الزامات لگائے جس پر ایس ایس پی گھوٹکی نے ڈی آئی جی سکھر پر الزامات لگادیے۔
سندھ حکومت نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ اس تمام تر معاملے پر اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کریں گے۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو شامل ہوں گے ۔ کمیٹی ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے لکھے گئے خط اور ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے کی گئی میڈیا گفتگو میں لگائے گئے الزامات کی بھی تحقیقات کرے گی۔
سابق ایم پی اے شہریار شر پر حملے کے حوالے سے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے طرز عمل اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ گھوٹکی میں جاری آپریشن کے حوالے سے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شب اور اختلافات کی وجوہات کا بھی معلوم کیا جاسکے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔