آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں جاری مزید 17 دہشتگرد ہلاک 8 ٹھکانے بھی تباہ

پاک فوج کی جانب سے شوال میں مںظم کارروائی کی گئی جبکہ بویا اور دیگان کا کنٹرول دہشتگردوں سے حاصل کرلیا گیا

پاک فوج کی جانب سے شوال میں مںظم کارروائی کی گئی جبکہ بویا اور دیگان کا کنٹرول دہشتگردوں سے حاصل کرلیا گیا۔ فوٹو؛آئی ایس پی آر/فائل

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن " ضرب عضب" کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج نے تازہ کارروائی میں مزید 17 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا جبکہ دہشتگردوں کے 8 ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کے لئے آپریشن " ضرب عضب " میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ فوج نے شوال میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 17 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ان کے 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا، اس سے قبل پاک فوج نے دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ " بویا " اور " دیگان " کو بھی کلئیر کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔


دوسری جانب کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالی ربانی نے بویا اور دیگان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں آپریشن میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کے حوصلے کو بھی سراہا۔

Load Next Story