آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے عظمیٰ بخاری

جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ڈال سکتے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک October 21, 2024
ججز کی کردار کشی کرنے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہیں۔ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ڈے ہے۔ پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں اور اب اڈیالہ جیل کے مستقل رہائشی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ہیں آمریت پسند سیخ پا ہیں۔ ججز اور ان کی فیملیوں کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت کم سیاسی یتیموں کا گروہ بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے اپنی گندی سیاست کےلیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اب وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کررہی ہے۔ چیف جسٹس فائز عیسی نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے۔ ان کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں