بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

 دبئی: صدر آصف زرداری اور بینظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری  نے سوشل میڈیا پر تیسرے بیٹے کی ولادت کی خبر دی۔ جوڑے نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

بختاور بھٹو نے بتایا کہ ان کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر 2024 یعنی گزشتہ روز ہوئی۔ انہوں نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام نہیں بتایا۔

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی، ان کے اس سے قبل دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 کو اور دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔