- چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان
- لاہور میں داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
- سری لنکا کے اسپتال میں بھارتی فوج کے بدترین قتلِ عام کو 37 برس مکمل
- ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان
- اسرائیلی حملے کا خدشہ؛ حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل
- چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی؛ پارلیمانی کمیٹی کیلیے ارکان کے نام مانگ لیے گئے
- وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت
- لاہور ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی
- 26 ویں آئینی ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلی بلوچستان
- اردو یونیورسٹی؛ تنخواہوں میں عدم اضافے پر حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر
- کے پی میں سیکیوٹی صورتحال؛ پشاور ہائیکورٹ کے حکومت سے چھ سوال
- کراچی کی جیل سے اغوا و زیادتی کا ملزم فرار
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
- مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار
- پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ
- مریخ پر ہونے والا سورج گرہن کیسا دِکھتا ہے؟
- چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع
- عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر
- اژدھے کے ساتھ کھیلنے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل
دھرما پروڈکشن کے پچاس فیصد شیئرز ہزار کروڑ روپے میں فروخت
ممبئی: کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے پچاس فیصد حصص سیرین انٹرٹینمنٹ کے مالک آدار پوناوالا نے بھارتی ہزار کروڑ روپے میں حاصل کرلیے ہیں۔
دھرما پروڈکشن کے حصص خریدنے میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی اور انٹرٹینمنٹ کمپنی سارے گاما بھی دلچسپی رکھتی تھی، لیکن سیرین انٹرٹینمنٹ نے دھرما پروڈکشن خریدنے میں سبقت حاصل کرلی۔
آدار پونا والا کی قیادت میں سیرین انٹرٹینمنٹ نے دھرما پروڈکشن کے نصف شیئرز حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ دھرما پروڈکشن میں کرن جوہر کی قیادت کو برقرار رکھیں گے۔
بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤس کے اعلان کے مطابق، پونا والا کی سیرین انٹرٹینمنٹ نے 1000 کروڑ روپے میں دھرما پروڈکشن کے 50 فیصد حصص خریدے ہیں جبکہ کرن جوہر بقیہ 50 فیصد ملکیت اپنے پاس رکھیں گے۔
دھرما پروڈکشن ہندوستان کی معروف فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد یش جوہر نے 1976 میں رکھی تھی۔ 2003 میں یش کے انتقال کے بعد اُن کے بیٹے کرن جوہر نے ادارے کی باگ ڈور سنبھالی۔
گزشتہ چار دہائیوں سے دھرما پروڈکشن نے کئی سپر ہٹ یادگار فلمیں دی ہیں، جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم اِز خان، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔