غزہ کے نہتے لوگوں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ

اہالیان غزہ کو اپنے گھروں اور مال کے نقصان کا سامنا ہے، مصیبت کی گھڑی میں انہیں زکوٰۃ دینا جائز ہے، عبدالعزیز آل الشیخ


ویب ڈیسک July 20, 2014
اہالیان غزہ کو اپنے گھروں اور مال کے نقصان کا سامنا ہے، مصیبت کی گھڑی میں انہیں زکوٰۃ دینا جائز ہے، عبدالعزیز آل الشیخ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتوٰی دیا ہے کہ اسرائیلی درندگی کا شکار بننے والے محصورین غزہ کو زکوٰۃ دینا جائز ہے۔


مفتی اعظم سعودی عرب نے اپنے حالیہ فتوے میں کہا ہے کہ غزہ کے باسیوں کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ اہالیان شہر کو اپنے گھروں اور متاع کے نقصان کا سامنا ہے لہٰذا مصیبت کی اس گھڑی میں وہ زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محصورین غزہ کی زکوٰۃ کی صورت میں مدد کرنا ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہوگا جو انتہائی مقبول عمل ہے۔


مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ زکوٰۃ اسلام کا اہم رکن ہے، مسلمانوں پر بروقت اور مکمل نصاب کے حساب کے ساتھ اس کی ادائیگی واجب ہے اور اس کی ادائیگی سے معاشرے میں ایک دوسرے کے درمیان الفت اور محبت کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا زکوٰۃ ادا کرنے والا شخص اسے خالص اللہ کی رضا کا عمل سمجھ کر ادا کرے اور اس بات کا یقین رکھے کہ جنہیں وہ زکوٰۃ دے رہا ہے وہ اس کے اہل بھی ہیں یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں