بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کرلیا۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں

درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔