اسرائیلی حملے کا خدشہ حزب اللہ کے عبوری سربراہ ایران منتقل

اسرائیل لبنان میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی صف اوّل کی قیادت کو قتل کرچکا ہے


ویب ڈیسک October 21, 2024
اسرائیل لبنان میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی صف اوّل کی قیادت کو قتل کرچکا ہے

حسن نصراللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت سنبھالنے والے عبوری سربراہ نعیم قاسم اسرائیل کے قاتلانہ حملے کے پیش نظر لبنان سے ایران منتقل ہوگئے۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم 5 اکتوبر کو لبنان اور شام کے سرکاری دورے پر آئے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے زیر استعمال طیارے میں بیروت سے تہران کے لیے روانہ ہوئے۔

یہ دعویٰ متحدہ عرب امارات میں قائم ایرم نیوز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے تاہم حزب اللہ اور ایران کی جانب سے اس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نعیم قاسم نے 27 ستمبر کو اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے 3 تقریریں کی ہیں جن میں سے دو تہران سے کی گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت نے اسرائیل کی حزب اللہ کے عبوری سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی پر نعیم قاسم کو بیروت سے تہران منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے کئی صف اوّل کے رہنماؤں کو قتل کرچکا ہے۔

حزب اللہ کی موجودہ قیادت میں سے عبوری سربراہ نعیم قاسم وہ واحد رہنما ہیں جو تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہیں اور عوام میں نہایت مقبول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |