بھارتی فوج کی پاکستانی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق3 زخمی رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

بھارتی فوج کی معراجکے سیکٹر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چارواہ سیکٹر پر 2 خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا


ویب ڈیسک July 20, 2014
فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جبکہ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔ فوٹو:فائل

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کا تازہ واقعہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر اور معراجکے سیکٹر پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بارڈر فورس کی جانب سے معراجکے سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹھٹئی گاؤں میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 45 سالہ اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ چاروا سیکٹر کے قریب واقع ہرپال گاؤں میں بھی بھارتی گولیوں کا نشانہ بننے سے 2 خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر کئی گھنٹے تک بلااشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے بھی فائر ہوئے جبکہ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔


بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی دونوں خواتین اور بچے کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ پر چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں