سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

فی تولہ سونے کی دولاکھ 82 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت دو لاکھ 40 ہزار 27 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی


ویب ڈیسک October 21, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2726ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی اسی طرح ملکی سطح پر بھی سونا بلند ترین سطح پر آگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر دولاکھ 82 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت 429 روپے بڑھ کر دو لاکھ 40 ہزار 27 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں