مؤکل خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار

تھانہ سول لائن پولیس نے وکیل افتخار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

تھانہ سول لائن پولیس نے وکیل افتخار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی کچہری میں خلع کیس کے لیے آنے والی خاتون اپنے ہی وکیل کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہوگئی۔

وکیل افتخار کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ مدعیہ نے کہا کہ شادی کا جھانسہ دیکر ایڈووکیٹ افتخار حسین نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


مدعیہ نے بتایا کہ ملزم نے پہلی مرتبہ بہانے سے کچہری بلایا اور زبردستی زیادتی کی تھی۔

مقدمے کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے کیس میں وکیل سے رابطہ ہوا تھا، وکیل نے کہا عدالتی خلع کے بعد تم سے شادی کر لونگا، لیکن وہ شادی کے نام پر کچہری کے اندر اور مختلف جگہوں پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پھر شادی سے انکار کردیا۔
Load Next Story