ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے 19معطل اراکین معافی نامے جمع کرانے کے بعد بحال

کنورنوید، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، ڈاکٹر صغیراحمد سمیت دیگر اراکین کو غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک July 20, 2014
معطل ارکان میں عبدالرشید گوڈیل، حیدرعباس رضوی، ڈاکٹر صغیراحمد، نسرین جلیل اور کنورنوید بھی شامل تھے۔ فوٹو: فائل

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے 19 ارکان کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 20جولائی بروز اتوار صبح 11 بجکر 5 منٹ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے متعلق پوچھا تو رات کے وقت وہاں موجود رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر نصرت شوکت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے انہیں بتایا کہ وہ رات کی ڈیوٹی پر تھے اور ابھی اٹھیں ہیں۔ جس پر الطاف حسین نے دن کے وقت مامور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے متعلق استفسار کیا تو وہاں موجود تمام لوگوں کا مشترکہ جواب تھا ''نہیں کوئی نہیں پہنچا''۔

رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کنورنوید، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیراحمد، کہف الوریٰ، توصیف خانزادہ، سید شاکر علی ، سیف یارخان، عادل خان ، خالد سلطان ، نثار پنہور، یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی، امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عبدالرشید گوڈیل، اشفاق احمد منگی اورعادل صدیقی کو غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردیا تاہم معافی نامے جمع کرانے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ان اراکین کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا جس کی توثیق پارٹی کے قائد الطاف حسین نے بھی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں