ایک دن میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟

ویب ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

گوشت کھانے کے فوائد اور نقصانات اپنی جگہ لیکن 24 گھنٹے میں ایک انسان کو کتنا گوشت کھانا چاہیے، اس حوالے سے بہت کم لوگوں کو معلومات ہونگی۔

ماہرین کے مطابق ایک انسان کو 24 گھنٹے میں صرف 125 گرام گوشت کھانا چاہیے ورنہ مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

طبی ماہرینِ غذائیت کے مطابق سُرخ گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ زیادہ کھانے سے ان کی تکالیف بڑھ سکتی ہیں۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے پکانا بھی انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔