لاہور ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی

درخوااست گزار نے عدالت سے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک October 21, 2024
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹائی:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عمران خان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |