سری لنکا کے اسپتال میں بھارتی فوج کے بدترین قتلِ عام کو 37 برس مکمل

بھارتی فوج نے 47 تامل مریضوں اور 21 ڈاکٹروں کوبے رحمی سے قتل کرکے لاشیں جلادی تھیں

بھارتی فوج نے 47 تامل مریضوں اور 21 ڈاکٹروں کوبے رحمی سے قتل کرکے لاشیں جلادی تھیں

بھارتی فوج نے 21 اکتوبر 1987 کو سری لنکا کے شہر جافنا کے ایک اسپتال میں تاریخ کا بدترین قتل عام کیا تھا۔

بھارتی فوج نے اندھادھند فائرنگ کرکے 47 تامل مریضوں اور 21 ڈاکٹروں کو بے رحمی سے ہلاک کردیا تھا اور پھر لاشیں جلا دی تھیں۔

بھارتی فوج نے بغاوت کو کچلنے کے نام پر 1987میں ویلویتوتھرائی میں 64، 1988 میں چاواکچ چہری میں 40 جب کہ 1989 میں کوکوویل میں 40 سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


2008 میں سری لنکن حکومت نے جافناقتلِ عام کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا تھا۔

بھارتی فوج کے اس غیر انسانی عمل، جارحیت اور قتل عام کو تامل عوام نے Indian Peace Keeping Force کو Indian People Killing Force کا نام دیا گیا۔

ان قتلِ عام سے تامل عوام میں بدلے کی آگ بھڑک اٹھی اور انہوں نے بھرپور بدلہ لیا اور بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے جس پر بھارتی فوج کو سری لنکا سے بھاگتے بنی تھی۔

خیال رہے کہ تامل ٹائیگرز کے خلاف سری لنکا میں آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں جس میں لوٹ مار، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں سرِفہرست ہیں۔
 

Load Next Story