گھروں کے اندر واشنگ مشین سے دُھلائی اور سُکھائی صحت کیلئے نقصان دہ

ویب ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ واشنگ مشین سے دھُلے کپڑوں لانڈری کو گھر کے اندر خشک کریں گے تو پھیپھڑوں کی بیماری جیسے دمے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔

سینئر پلمونولوجسٹ کے ایک پینل نے خبردار کیا کہ لوگ واشنگ مشین سے دھلے اپنے کپڑوں کو سردیوں یا بارش کے موسم میں بند کمروں یا ہیٹر میں خشک نہ کریں۔

گھر کے اندر کپڑے دھونے سے نمی کی سطح 30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے جو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشق مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتی ہے۔ مزید برآں خوشبودار لانڈری ڈٹرجنٹ استعمال کرنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔

لانڈری ڈٹرجنٹ کی تیز مہک دمہ اور دائمی برونکائٹس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔