لاہور میں داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

داماد فیصل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی ، پولیس


ویب ڈیسک October 21, 2024
داماد فیصل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی ، پولیس (فوٹو: فائل)

تھانہ اکبری گیٹ کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات پیش آگئی۔

داماد نے ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت شیعان اور شبانہ کے نام سے ہوئی۔

داماد فیصل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی۔ فیصل بیوی سے ناراضی پر صلح کرنے گھر آیا تھا لیکن صلح کے بجائے اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مرکزی ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جلد اسے گرفتار کر لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |