حکومت عمران خان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے خورشید شاہ

عمران خان کا یہ مثبت بیان ہے کہ اسلام آباد میں خود دھرنا نہیں دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک July 20, 2014
پورے ملک میں ووٹوں کی گنتی کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، اپوزیشن لیڈر فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے متعلق عمران خان کا حوصلہ افزا ہے۔ حکومت ان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق سے متعلق تحریک انصاف کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتی۔ 14 اگست سے متعلق عمران خان کا حوصلہ افزا ہے کہ اسلام آباد میں خود دھرنا نہیں دیں گے، جسے حکومت کومثبت انداز میں دیکھنا چاہئے، وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عمران خان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرکے ہم نے دنیا کے سامنے اعتراف کرلیا ہے کہ وہاں دہشتگرد موجود ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے ڈرون حملے نہیں کئے جارہے تھے۔ امریکا کو ہماری ملکی حدود کا احترام کرنا چاہئے اور پاکستان کواعتماد میں لئے بغیر ڈرون حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ آبادی کے شہر بنوں میں 9 لاکھ سے زائد متاثرین بھی آگئے ہیں ایسی صورت حال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونا لازمی امر ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا پوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں