پاک بحریہ کا آپریشن 145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط
آئی ایس پی آر کے مطابق نیوی کے آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی شامل ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔