
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے ہیں جس پر لکھا تھا کہ محبت بچانی ہے تو کلین شیو ہوجاؤ۔
ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ اگر کلین شیو نہیں تو پیار بھی نہیں۔ ایک اور بینر پر لکھا تھا کہ داڑھی یا گرل فرینڈ ۔۔ چوائس آپ کی۔
اسی طرح ایک اور بینر پر لکھا تھا کہ بوائے فرینڈ تعلیم یافتہ یا ہینڈسم نہیں بلکہ کلین شیو ہونا چاہیے۔
ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی کسی نے اعتراض کیا تو کوئی حق میں دلیل لے آیا۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ جیون ساتھی یا محبوب کے انتخاب کے لیے ہر کوئی آزاد ہے اور سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔ کسی کو اپنی پسند دوسروں پر مسلط کرنے کا اختیار نہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس ریلی کی سرپرستی کس نے کی اور اس بے محل اور غیر ضروری مہم کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔