آئینی ترمیم میں سود کا خاتمہ مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا، مفتی تقی عثمانی


Staff Reporter October 21, 2024
فائل فوٹو

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر جاری اپنے پیغام میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔

مزید پڑھیں؛ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد قوم کو ایسی خوشی کی خبر ملی ہے۔ اللہ تعالی مولانا فضل الرحمن کی عمر، علم اور جدوجہد میں برکت اور ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |