لیام پین کی موت کا راز کھل گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

برطانوی گلوکار بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے تھے

فوٹو : انسٹاگرام

برطانوی گلوکار اور سابق ون ڈائریکشن بینڈ کے رکن لیام پین کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں ان کی موت کی وجہ بھی واضح کر دی گئی ہے۔

31 سالہ لیام پین 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص ہوٹل میں شراب اور منشیات کے نشے میں ہے۔ جب پولیس ہوٹل پہنچی تو انہیں اطلاع ملی کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی اور وہاں سے لیام پین کی لاش ملی۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، لیام پین کی موت تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں، جو ان کی موت کا سبب بنیں۔ مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گرتے وقت لیام بے ہوش تھے اور ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کی اچانک موت پر غمگین ہیں، اور بہت سے مداحوں نے ارجنٹینا کے ہوٹل کے باہر انہیں خراج تحسین پیش کیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
Load Next Story