
ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام پارلیمان اور بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے مولانا سے بہت بڑا کام لے لیا اور ہمیں بھی اسکا حصّہ دار بنایا۔
مصطفیٰ کمال نے اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ کے خاتمے کی ابتداء پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اس پارلیمان کا حصہ بننے کے بعد میری پہلی تقریر سودی نظام کے خلاف تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔