آپریشن ضرب عضب شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کےدوران 28 دہشتگرد ہلاک

جیٹ طیاروں کی کاروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 20, 2014
فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 28 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح جیٹ طیاروں نے شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 28 دہشتگرد ہلاک جب کہ ان کی 6 کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ ماہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک کی کارروائیوں کے دوران اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں