اسپیکر قومی اسمبلی کا آئینی ترمیم کے موقع پربہترین رپورٹنگ پرصحافیوں کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بہترین رپورٹنگ پر پارلیمانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں نے نظم و ضبط کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

اسپیکر نے نظم و ضبط قائم رکھنے کیلیے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے موقع پر پی آر اے پی نے بہترین پیشہ ورانہ زمہ داریوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے، ایوان میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز نے ہمیشہ عوام میں پارلیمان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے،امید ہے کہ مستقبل میں بھی پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے دوران پی آر اے پی اپنی قابل ستائش روایات کو برقرار رکھے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔