- ایک شخص نے اپنے خاندان کا نام لے کر آئین تباہ کردیا، سلمان راجا
- نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن پھر امریکا جائیں گے
- 6 ہفتے بیت گئے، پاکستان افغانستان کیلیے نمائندہ مقرر نہ کرسکا
- 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
- بجلی پر رعایت ختم، 9 سے 29 روپے یونٹ تک نیا ٹیرف لاگو
- کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ملک میں 75سال سے بحران چل رہے ہیں، فیصل واوڈا
- فائلرز بننے کیلیے سابق گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں، ایف بی آر
- پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 5 ویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر نمائش ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے
- پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ
- کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق
- 26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل
- کراچی؛ سکھن پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو وردی سمیت گرفتار کر لیا
- اسرائیلی فوج نے 3 لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی
- وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
- لاہور؛ شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو شہری ہلاک، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- برٹش ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع
- خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کے لیے خیبرپختونخوا وزرا تننخواہوں، الاؤنسز اور استحقاقات 1975 کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت وزرا کو سرکاری رہائش کی تزئین و آرائش کے لیے خرچے کی حد دس لاکھ روپے مقرر کردی گئی جس میں قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خریدے جاسکیں گے۔
وزرا کو اپنی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ملے گا، ترمیمی بل کے مطابق جن وزرا کو سرکاری رہائش گاہ فراہم نہیں ہوتی سرکاری رپائش گاہ کے ملنے تک حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ بھی دیا جائے گا۔
ترمیمی بل کی ذیلی دفعہ 2 اور 3 کے مطابق وزیر سرکاری رہائش گاہ خالی کرتے وقت تمام سامان کی فہرست محکمہ ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرے گا۔
ذیلی دفعہ چار کے تحت ایک وزیر اپنے گھر میں رہائش اختیار کرتا ہے تو اسے گھر کی مد میں ماہانہ دولاکھ روپے کرایہ ادا کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔