- نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن پھر امریکا جائیں گے
- 6 ہفتے بیت گئے، پاکستان افغانستان کیلیے نمائندہ مقرر نہ کرسکا
- 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
- بجلی پر رعایت ختم، 9 سے 29 روپے یونٹ تک نیا ٹیرف لاگو
- کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ملک میں 75سال سے بحران چل رہے ہیں، فیصل واوڈا
- فائلرز بننے کیلیے سابق گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں، ایف بی آر
- پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 5 ویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر نمائش ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے
- پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ
- کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق
- 26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل
- کراچی؛ سکھن پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو وردی سمیت گرفتار کر لیا
- اسرائیلی فوج نے 3 لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی
- وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
- لاہور؛ شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو شہری ہلاک، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- برٹش ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع
- خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ
- متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر توانائی سندھ
لاہور؛ شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو شہری ہلاک، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لاہور: بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آفاق نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آفاق اپنے دوستوں شمشیر اور ذوہیب کے ہمراہ شیخوپورہ سے آیا تھا تینوں ملزمان نے فائرنگ کر کے عامر کو قتل کیا جبکہ ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شمشیر بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عامر کا ملزم آفاق کی اہلیہ کے ساتھ تعلق دوہرے قتل کی وجہ بنا جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول عامر نوانکوٹ کا رہائشی تھا اور بابو صابو ٹرک اڈہ پر مکینک تھا جبکہ ملزمان آفاق، زوہیب اور شمشیر شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے سابقہ فیملی جھگڑے کی بنا پر عامر نامی مکینک پر حملہ کر کے قتل کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔