کراچی سکھن پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو وردی سمیت گرفتار کر لیا

ملزم پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے علاقے سے پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا


Staff Reporter October 21, 2024
فوٹو- فائل

سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر جعلی پولیس اہلکار کو وردی سمیت گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عامر خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سعود آباد تھانے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

گرفتار ملزم غیر قانونی طور پر پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے علاقے سے پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا جبکہ مختلف مقامات پر پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو تلاشی کے بہانے روک کر ان سے لوٹ مار بھی کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جو کہ قائد آباد ، ابراہیم حیدری اور سکھن پولیس کے ہاتھوں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے