ترمیم عوامریاستجمہوریت کی فتح ہوئیعطا تارڑ

آئینی ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا


خبر ایجنسی October 22, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نئی صبح طلوع ہوئی ، پاکستان کے عوام، ریاست پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے،تاریخ ثابت کرے گی کہ آئینی ترمیم عوام کے حق میں ہوگی۔

یہ بات انہوں نے بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمن، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی۔ آئینی ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔