آئی سی سی چیئرمین کی مدت کتنے برس بڑھائی جارہی ہے

جے شاہ یکم دسمبر سے 3 سال کیلئے پہلی ٹرم کا آغاز کریں گے


ویب ڈیسک October 22, 2024
جے شاہ یکم دسمبر سے 3 سال کیلئے پہلی ٹرم کا آغاز کریں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی بورڈ نے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر کی مدت کو 3 سال کے 2 دورانیوں میں تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس تجویز کو اب منظوری کیلئے ممبران کے سامنے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد جے شاہ یکم دسمبر سے 3 سال کے لیے پہلی ٹرم کا آغاز کریں گے، جس کے بعد وہ بی سی سی آئی سیکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

آئی سی سی نے ڈاکٹر راجر ہاکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر جان میک لین کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا ہے۔گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای اوسکاٹ ویننک کو فل ممبر جبکہ نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کے نمائندے کے طور پر نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو 'گرین سگنل' دیدیا

بورڈ کے اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ خواتین کے ایسوسی ایٹ ممبر ٹی20 مقابلوں کی منظوری تھا، اس کا مقصد ٹیموں کے درمیان مقابلوں کو بڑھانا ہے۔
آئی سی سی بورڈ کے مطابق اس حکمت عملی میں 2025 سے 2028 تک 2 سالانہ ٹی20 ٹورنامنٹس کا قیام شامل ہے جو 2030 میں 16 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے 24 ٹیموں کومعیاری کرکٹ فراہم کریں گے۔

اجلاس میں آئی سی سی نے 2025-29 خواتین کی ایف ٹی پی اور کیلنڈر سمیت درجہ بندی کی سالانہ اپ ڈیٹ میں تبدیلی کی منظوری دی ، اب درجہ بندی یکم اکتوبر کے بجائے ہر سال یکم مئی کو ہو گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

درجہ بندی کے سلسلے میں ٹیموں کو اب کم از کم 8 میچز کھیلنا ہوں گے،یہ فیصلہ خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں اضافے کی وجہ سے کیا گیا، آئی سی سی نے2025-29 دورانیے کیلئے ایسوسی ایٹ ممبر خواتین کی 5 ٹیموں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دینے کے لیے راستہ دینے کی بھی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چئیرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے

اس میں زیادہ سے زیادہ 2 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل ہوں گی جو 2025 کی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں