چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے

جسٹس قاضی فائز عیسی آج اپنے چیمبر میں فیصلے لکھیں گے:فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔


چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کیلئے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی.

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس فیصلہ، مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف عابد زبیری کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے سمیت دیگر اہم فیصلے جاری کرنے ہیں.
Load Next Story