کیویز کے ہاتھوں شکست روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں
نیوزی لینڈ نے بنگلورو ٹیسٹ میں بھارت کو 36 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ہرایا تھا
نیوزی لینڈ سے 36 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہارنے پر روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں۔
سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے روہت شرما کو اسپنر روی چندرن ایشون کو تاخیر سے گیند تھمانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخری روز 107 رنز کے دفاع کیلئے ہوم گراؤنڈ پر ایشون سے بالنگ کروانے کے بجائے سراج سے بولنگ کروائی گئی، وہ 7 اوورز کے 2 اسپیلز میں وکٹ سے محروم رہے۔
مزید پڑھیں: کیویز 36 سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
منجریکر نے کہا کہ پیسرز کی بولنگ سے آپ وکٹیں لیتے ہیں مگر ہمیشہ ہی ایجز پر رنز بنتے ہیں، میں سمجھتا ہوں تکنیکی طور پر اس موقع پر روہت بہتر کپتان ثابت نہیں ہوئے، پیسرز سے 1،2 اوورز کے بعد ہی ایشون کو گیند دے دینا چاہیے تھی۔