انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم تبدیلیاں کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شائقین میں کرکٹ کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ مقبول کرنے کیلئے فلڈ لائٹس ٹیسٹ میچز کو یقینی بنانا اہم قرار دیا ہے، حکام کا موقف ہے کہ پنک بال کرکٹ سے نہ صرف گراونڈز آباد ہوں گے بلکہ ٹکٹوں کی فروخت سے آمدن بھی بڑھ سکتی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں ہر ملک کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کو مل سکے، اس وقت نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلادیش، کچھ حد تک پاکستان کو صرف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کو مل رہی ہے۔ جس سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ٹیسٹ میچز دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے جس سے سیریز ڈرا ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے
اس کے برعکس انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا کم ازکم 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیل رہے ہیں، جس سے پوائنٹس کی تقسیم میں تفریق پیدا ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو ‘گرین سگنل’ دیدیا
اسی طرح ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں 2 گیندوں کے استعمال کو ابتدائی 50 اوورز تک محدود کرنے کا بھی سوچا جارہا ہے تاکہ آخری اوورز میں گیند تھوڑا پرانا ہوجائے اور بالرز کو بھی مدد مل سکے۔