راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپن فرینڈلی پچ بنانے کیلئے ہیٹرز کا استعمال کیا جانے لگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی طرح راولپنڈی میں بھی اسپن ٹریک بناکر انگلش لائنز کو گھیرنے کی تیاری کرلی۔
تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی اسپنرز نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 152 رنز سے میچ جتوایا تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ‘اسپن فرینڈلی پچ’ بنانے کی تیاری شروع
اس میچ میں اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 20 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں فتح کے بعد بورڈ نے راولپنڈی میں اسپن ٹریک بنانے کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے پچز پر موجود پانی کو سکھانے کیلئے ہیٹرز لگائے گئے ہیں۔