لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کے بعد منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس منتظمین کرکٹ مقابلوں کیلئے مشرقی ساحل پر کرکٹ میچوں کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہے ہیں تاہم نیویارک کو ممکنہ متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق منتظمین کے اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ برصغیر کے ناظرین کیلئے میچز کو لائیو دیکھ سکیں کیوں کہ لاس اینجلس اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان فرق تقریباً 12 گھنٹے اور 30 منٹ ہے۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریاں شروع، 5 نئے کھیل شامل ہوں گے
اس کا مطلب یہ ہے کہ لاس اینجلس میں میچز پرائم ٹائم یعنی رات 8 بجے شروع ہوں گے تو ہندوستان اور پاکستان میں یہ وقت صبح سویرے کا ہوگا۔
دوسری جانب نیویارک اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان وقت کا فرق ساڑھے 9 گھنٹے ہے، جس کی وجہ سے وہاں میچز کی شیڈولنگ زیادہ موزوں ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا
ٹائم زون کے تحفظات کی وجہ سے مناسب جگہ تلاش کرنا منتظمین کیلئے چیلنج بن گیا ہے، نیویارک اسٹیڈیم ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بلڈوز کردیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ کے میچز ڈیلاس، ٹیکساس، اور فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا میں کروائے جاسکتے ہیں جہاں میجر لیگ (ایم ایل سی) کے میچز کھیلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل ہوگا یا نہیں؟ اہم اجلاس طلب
منتظمین نے کرکٹ کے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم دیگر کھیلوں کیلئے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔