2024

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں میر بشیر محمد حسنی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے


ویب ڈیسک October 22, 2024

QUETTA:

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی رہنما کو قتل کردیا، جن کی شناخت پیپلز پارٹی حب کے مقامی رہنما میر بشیر محمد حسنی کے طور پر ہوئی۔ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے میر بشیر محمد حسنی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں