بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں پر پَل پڑی؛ 4 افراد کو بھون ڈالا

بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گڈچرولی کا محاصرہ کرلیا


ویب ڈیسک October 22, 2024

بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے ریاست مہاراشٹرا میں سرچ آپریشن کے نام پر ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گڈچرولی کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملٹری آپریشن نکسل باغیوں کے خلاف کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ اہلکاروں کے اپنے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ میں باغی مارے گئے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے عام شہریوں کو مارا۔ نکسل کے جنگجو بھارتی فوجیوں کے آنے سے پہلے ہی علاقے سے جا چکے تھے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نکسل باغیوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی پکڑا گیا۔ فرار ہونے والوں جنگجوؤں کی تلاش میں چھاپا مار ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں ہندوستان سے آزادی کی مسلح اور منظم تحریکیں برسرپیکار ہیں اور انڈین سیکیورٹی فورسز اب تک ان پر قابو نہیں پاسکی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |