راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔
راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور وہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ اس تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ اسپن فرینڈلی پچ کیلئے ‘ہیٹرز’ کا استعمال
پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔
رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی علم ہوسکے گا کہ انہیں کتنے عرصے کا ریسٹ دیا جائے گا۔