بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد

ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، وکیل صفائی

(فوٹو: فائل)

کراچی:

 

بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں عدالت نے صارم برنی کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمامت مسترد کردی۔
سیشن جج ایسٹ عثمان احمد خان نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
وکیل صفائی نعیم قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا۔ جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ استدعا ہے کہ صارم برنی ضمانت کے مستحق ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا ت

(فوٹو: فائل)(فوٹو: فائل)

ھا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کردیا جائے گا۔ لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
Load Next Story