پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وقت مانگ لیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا


ویب ڈیسک October 22, 2024

ISLAMABAD:

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اصرار پر تحریک انصاف نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کے اجلاس  کے سنی اتحاد کونسل کے بائیکاٹ کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی ائی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسد قیصر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت دعوت اور سفارش کی جس پر اسد قیصر نے کچھ پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کا وقت مانگ لیا۔

واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی ارکان کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا گیا اور کمیٹی نے پی ٹی آئی کو منانے کے لیے ان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان