پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وقت مانگ لیا
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اصرار پر تحریک انصاف نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے سنی اتحاد کونسل کے بائیکاٹ کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی ائی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسد قیصر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت دعوت اور سفارش کی جس پر اسد قیصر نے کچھ پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کا وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی ارکان کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا گیا اور کمیٹی نے پی ٹی آئی کو منانے کے لیے ان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔