نیپرا نے کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے

کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈ شیڈنگ سے متشنیٰ ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 22, 2024

ISLAMABAD:

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس سے بجلی صارفین کے بلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جنریشن ٹیرف دراصل جامع سرکاری پلان کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس پر نیپرا نے فیصلہ جاری کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس فیصلے سے صارفین کے بلوں یا بجلی کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، نیپرا کی طرف سے منظور شدہ ٹیرف ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق منظور شدہ ٹیرف کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن، اور سپلائی ٹیرف کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم ہے۔ 

کے الیکٹرک ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈ شیڈنگ سے متشنیٰ ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے پاور انفراسٹرکچر میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |