اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں، 17 کلو سے زائد منشیات برآمد

حالیہ کارروائیوں کےدوران 17.7کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی جس کی مالیت 16لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے

KARACHI/PAKISTAN:

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت دیگرشہروں میں کارروائیوں کے دوران 17 کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لیں۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، حالیہ کارروائیوں کےدوران 17.7کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی جس کی مالیت 16لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ بس ٹرمینل کراچی پر خفیہ اطلاع کےذریعے کی گئی کارروائی کےدوران 10کلو800گرام چرس برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

منصور جی ٹی روڈ اٹک پر ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،گلگت میں کارروائی کے دوران ملزم سے 1 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی، لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کےدوران نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے900گرام آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story