وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت


ویب ڈیسک October 22, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ آکر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے، نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے 50 ملین ڈالرز کا ورلڈ بینک سے بندوبست کیا ہے، نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گوداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انرویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آپباشی کو ارجنٹائنی سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں