آئی ایم ایف کا رواں مالی سال میں مہنگائی، بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

رواں مالی سال شرح نمو 3.2 فیصد رہے گی، اگلے سال 4 فیصد اور 2029 تک بتدریج 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے


ارشاد انصاری October 22, 2024

اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی اور بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے اور معاشی ترقی کی رفتار میں بھی بتدریج تیزی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جو گزشتہ سال 23 فیصد سے زیادہ تھی، مہنگائی کی سالانہ شرح 12 فیصد ہدف کے مقابلے میں 10.6 فیصد تک محدود رہنے کی بھی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ رواں مالی سال شرح نمو 3.2 فیصد رہے گی، اگلے سال 4 فیصد اور 2029 تک بتدریج 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق 2024 میں عالمی معیشت 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، البتہ علاقائی تنازعات، سماجی تناؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے پیٹرولیم مصنوعات اور اجناس کی عالمی سپلائی اور پالیسی ریٹ میں کمی کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ امریکا میں صدارتی انتخابات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں الکیشنز سے عالمی معاشی پالیسیوں میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں