مجھ سے اختر مینگل اور پارٹی کارکنان نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی، قاسم رونجھو
قاسم رونجھو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج مجھے پارٹی کے سربراہ اختر مینگل ، انکے ایم پی ایز اور کارکنوں نے لے جا کر زبردستی پریس کانفرنس کراوئی ہے۔
قاسم رونجھو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کی پریس کانفرنس مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے، یہ میرے اپنے نہیں بلکہ زبردستی کے الفاظ تھے جو مجھے لکھ کر دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے گھر سے اٹھانے کا لکھ کر دیا گیا جو میں نے پریس کانفرنس میں پڑھ دیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ بات مکمل بے بنیاد اور جھوٹ ہے کیونکہ میں پندرہ دن گھر پر ہی موجود تھا۔
قاسم رونجھو نے کہا کہ پریس کانفرنس کی میں گئی تمام باتوں کی مکمل تردید کرتا ہوں کیونکہ مجھ سے سب کچھ زبردستی پارٹی سربراہ اور کارکنان نے کہلوایا تھا۔