کراچی؛ اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار 2 کاریں برآمد

کاریں چھننے والے ملزمان نے سرجانی ٹاؤن اور گلستان جوہر سے کاریں چوری کی تھیں، پولیس حکام


اسٹاف رپورٹر November 30, 2024
فوٹو- فائل

کراچی:

اینٹی کار لفٹنگ سیل گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 کار لفٹر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کاریں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق کاریں چھننے والے 6 گرفتار ملزمان نے سرجانی ٹاؤن اور گلستان جوہر سے کاریں چوری کی تھیں جنہیں پولیس نے برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فرقان علی حاجانو ، غلام اصغر حاجانو ، عجب گل حاجانو ، معراج حسین ، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |