فٹبال ریفری ایلف کراسلان نے اپنی نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا
ترکیہ کی فٹبال ریفری ایلف کراسلان نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
ایلف کراسلان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کا کہا کہ جس ویڈیو میں اُسے اور اردیمر کو دکھایا گیا ہے وہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک میچ آفیشل کے ساتھ بنائی گئی اس نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر ترکش فٹبال فیڈریشن نے ایلف کراسلان کو معطل کردیا تھا۔
24 سالہ ایلف کراسلان اور 61 سالہ مبصر اورہان اردیمیر کی ویڈیو کے سامنے آتے ہی مختلف تبصروں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔
اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایلف کراسلان کے فالووز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔