امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق پاکستان کے خط پربات کرنے سے گریز
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بارے میں لکھے گئے حکومت پاکستان کے خط کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر عافیہ کے کیس اور قید سے متعلق معلومات کے لیے امریکی محکمہ انصاف سے رجوع کیا جائے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔ ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔